22 فروری، 2022، 1:30 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84659178
T T
0 Persons
پڑوسیوں کے ساتھ تعاون  ایرانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہیں: امیر عبداللہیان

تہران ، ارنا - ہمارے وزیر خارجہ نے پڑوسیوں بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے اور ہم پڑوسیوں کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل اپنی ایک ٹوئٹ میں کہی،

انہوں نے ہمارے ملک کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ قطر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رئیسی قطری حکومت کے مہمان ہیں اور قطر کے امیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات عوامی اور سرکاری شعبوں میں گہرے ہیں اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ ایرانی پالیسی میں پڑوسیوں بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہاتھ پڑوسیوں کے لیے کھلا ہے۔

آیت اللہ رئیسی پیر کے روز قطری امیر ''تمیم بن حمد آل ثانی'' کی دعوت پر قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے، ملک میں صدارت سنبھالنے کے بعد صدر رئیسی کا پہلا خلیجی پڑاؤ ہوگا۔ وہ گیس برآمد کرنے والے بڑے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی میزبانی دوحہ کرے گا۔

تیل، ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزراء کے ساتھ ساتھ صدر کے دفتر کے سربراہ بھی اس سفر میں صدر رئیسی کے ہمراہ ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .